Thursday, April 25, 2024

فرانس میں ٹریڈ یونیز کے لاکھوں افراد پھر مجوزہ پنشن اصلاحات کے خلاف سڑکوں پر آ گئے

فرانس میں ٹریڈ یونیز کے لاکھوں افراد پھر مجوزہ پنشن اصلاحات کے خلاف سڑکوں پر آ گئے
January 16, 2020
 پیرس (92 نیوز) فرانس میں ٹریڈ یونیز کے لاکھوں افراد پھر مجوزہ پنشن اصلاحات کے خلاف سڑکوں پر آ گئے۔ سی جی ٹی ٹریڈ یونین کے مطابق پیرس میں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد احتجاج میں شریک ہوئے جبکہ دوسرے شہروں میں بھی احتجاجی مظاہرے کئے گئے جن میں شعبہ صحت کے کارکن بھی شامل تھے۔ خبر ایجنسی کے مطابق فرانس میں پبلک سیکٹر کی ہڑتال 43 ویں روز میں داخل ہو چکی ہے مگر تحریک میں پہلے جیسا ولولہ نہیں ہے جس کی وجہ صدر میکرون کی ریٹائر منٹ کی عمر میں دی رعایت اور مالی دباؤ ہے۔ پیرس پبلک ٹرانسپورٹ کے ایک ممبر کے مطابق کچھ ہڑتالی مالی مشکلات کی وجہ سے واپس کام پر آ چکے ہیں لیکن اکثریت ابھی بھی ڈٹی ہوئی ہے۔