Friday, April 26, 2024

فرانس میں ورلڈ سرفنگ لیگ کا رنگا رنگ میلہ سجایا گیا

فرانس میں  ورلڈ سرفنگ  لیگ  کا رنگا رنگ میلہ سجایا گیا
August 20, 2018
فرانس( 92 نیوز) فرانس میں  ورلڈ سرفنگ  لیگ  کا رنگا رنگ میلہ سجایا گیا ،سرفرز نے خطرناک لہروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ،شرکا نے ایسی مہارت دکھائی کہ دیکھنے والے بھی داد دیے بغیر نہ رہ پائے ،برازیل کے  گیبریئل  میڈینا   جیت کے ٹریک پر گامزن ،اسٹار سرفرز نےٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فرانس میں ورلڈ سرفنگ لیگ کے شاندار مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ، ایونٹ میں دنیا بھرسے ماہر سرفرز ان ایکشن ہوئے ۔خطرناک لہریں بھی  سرفرز کی گرمجوشی کم نہ کر پائیں ۔ برازیل کے  گیبریئل  میڈینا  کی شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار،اسٹار سرفرز نے حریفوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ آسٹریلیا کے اوون رائٹ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔