Friday, April 19, 2024

فرانس میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے تاحال جاری ہیں

فرانس میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے تاحال جاری ہیں
December 8, 2018
پیرس ( 92 نیوز) فرانس میں مہنگائی کیخلاف مظاہرے تاحال جاری ہیں ، مظاہروں کی شدت میں اضافہ ہونے لگا جب کہ سکیورٹی فورسز نے 700 افراد  کو گرفتار  کر لیا ہے ۔ مظاہرین سے نمٹنے کیلئے 90 ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیئے گئے۔ فرانسیسی سرزمین مہنگائی کیخلاف تاریخی مظاہروں کی لپیٹ میں ہے ، مہنگائی سے ستائے مشتعل عوام کا غصہ ٹھنڈا ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ مظاہرین کی جانب سے آج  چوتھےہفتے بھی حکومت مخالف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔مظاہرین کی جانب سے تنخواہوں اور پنشن میں اضافےکا مطالبہ کیا جارہاہے۔ فرانس ميںyellow vest  نامی تحريک کے مظاہروں کے دوران دارالحکومت پيرس ميں آج 700 افراد کو حراست ميں لے ليا گيا ہے۔ مشتعل مظاہرین اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کیلئےملک بھر میں 90ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں،   میڈیا رپورٹس کےمطابق صرف پیرس میں آٹھ ہزارسکیورٹی اہلکار اور 12اسلحہ بردارگاڑیاں تعینات کی گئی ہیں۔ ایفل ٹاور سمیت شاہراہ شانزے لیزے پر واقع دکانیں اور مارکیٹیں بند رہیں گی۔اس کے علاوہ پولیس نے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئےدوسوسےزائد افراد کو گرفتارکرلیا ہے۔ دوسری جانب بيلجيم اور ہالينڈ ميں بھی اسی طرز کی احتجاجی ريلياں جاری ہيں جبکہ ان دونوں ممالک ميں ايندھن کی قيمتوں ميں اضافے کی کوئی تجويز پيش نہيں کی گئیں۔