Wednesday, April 24, 2024

فرانس میں مقیم پاکستانی بھی ڈیم فنڈز کیلئے اپیل پر لبیک کہتے نظر آئے

فرانس میں مقیم پاکستانی بھی ڈیم فنڈز کیلئے اپیل پر لبیک کہتے نظر آئے
September 9, 2018
پیرس (92 نیوز) دنیا بھر کی طرح فرانس میں مقیم پاکستانی بھی وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ڈیم فنڈز کیلئے اپیل پر  لبیک کہتے نظر آئے ۔انہوں نے کہا ڈیموں کی تعمیر پر پہلے توجہ دینی چاہیے تھی تاہم دیر آئے درست آئے۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ڈیمز کی تعمیر کیلئے اوورسیز پاکستانیوں سے مالی معاونت کی اپیل کی تو فرانس میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے  مثبت ردعمل سامنے آیا۔ پاکستانی کمیونٹی کے افراد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آبادی کی ضرورتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے بہت پہلے اس طرح کے اقدامات اٹھانے چاہیئے تھے ۔ اب سُستی ختم کرتے ہوئے جلد از جلد ڈیمز کی تعمیر یقینی بنائی جائے۔ عمران خان کے ایک ٹائیگر طاہر اقبال نے اپنی طرف سے ڈیمز فنڈز کیلئے دس ہزار یورو دینے کا اعلان کیا اور دیگر لوگوں سے بھی اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔ یقینا پاکستان میں ڈیمز کی تعمیر کیلئے ایک خطیر رقم کی ضرورت ہے ۔ اگر  پاکستان میں بسنے والے صاحب ثروت اور سمندر پر مقیم پاکستانی اسی طرح دلچسپی لیتے رہے تو عمران خان اور چیف جسٹس کے ڈیمز کی تعمیر کا خواب جلد پورا ہوجائے گا۔