Monday, May 6, 2024

فرانس میں مسجد کے باہر فائرنگ سے دو افراد زخمی

فرانس میں مسجد کے باہر فائرنگ سے دو افراد زخمی
October 29, 2019
بائیون ( 92 نیوز) فرانس کے شہر بائیون میں مسجد کے باہر فائرنگ کی گئی، جس سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ایک 84 سالہ شخص نے بائیون کی مسجد کے سامنے فائرنگ کی ، فرانس پولیس نے بروقت کارروائی کر کے مسجد پر فائرنگ کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا اور فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ زخمی ہونے والے دونوں افرادکی عمر 70 سال سے زیادہ ہے ،   ملزم نے مبینہ طور پر ایک آگ لگانے والا مادہ مسجد کے دروازے کی طرف پھینکا جس سے آگ لگ گئی، تاہم فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا۔ حملے کے بعد مسجد کے اطراف سکیورٹی تعینات کر دی گئی ۔