Friday, April 19, 2024

فرانس میں فوجی تنصیب پر دہشت گرد حملے کا منصوبہ ناکام، پولیس نے چار مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا

فرانس میں فوجی تنصیب پر دہشت گرد حملے کا منصوبہ ناکام، پولیس نے چار مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا
July 16, 2015
پیرس (ویب ڈیسک) فرانسیسی صدر فرانکوئس اولاند کا کہنا ہے کہ اس ہفتے دہشت گرد منصوبوں کو ناکام بنا یا گیا ہے۔ فرانسیسی وزیر داخلہ برنارڈ نے کہا ہے کہ سولہ سے تئیس سال کی عمر کے چار ارفراد کو حراست میں لیا گیا ہے جو ایک فوجی تنصیب پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ فرانس میں رواں سال جنوری میں شدت پسندوں کے حملوں میں 17 افراد کی ہلاکت کے بعد سکیورٹی کے حوالے سے ہائی الرٹ جاری ہے۔ رواں ماہ کے دوران ایک مشتبہ شدت پسند نے اپنے افسر کو گلا کاٹ کر مار ڈالا تھا اور وہ امریکا کی ملکیت ایک انڈسٹریل گیس پلانٹ کو تباہ کرنا چاہتا تھا۔