Saturday, April 20, 2024

فرانس میں طوفانی بارش، گلیاں اور سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل

فرانس میں طوفانی بارش، گلیاں اور سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل
June 13, 2020

پیرس ( 92 نیوز) فرانس میں طوفانی بارش،گلیاں اورسڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہو گئیں ، بارش کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی اورشہر دریا کا منظر پیش کرتارہا۔

کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کے بعد یورپی ملک فرانس میں بارشوں نے خطرناک صورتحال پیدا کردی، موسلادھار بارش نے بازاروں اور شاہراہوں کو ندی نالوں میں تبدیل کردیا۔

فرانسیسی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفانی بارش نے فرانسیسی جزیرے کراسیکا کے شہر اجاسیو میں تباہی مچادی ، معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے جبکہ گاڑیاں تنکوں کی مانند گلیوں میں بہتی نظرآئیں۔

بارش کے باعث شہر کا مواصلاتی اور بجلی کا نظام تہس نہس ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق تاحال کسی قسم کے جانی نقصان یا کسی کی گمشدگی کی اطلاع نہیں ملی ہے۔محکمہ موسمیات کےمطابق شہر میں120ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی ہے۔