Thursday, May 2, 2024

فرانس میں شیر کے تین ننھے منے بچے پہلی بار نمائش کیلئے پیش، شیر کے بچوں کے نام اٹلاس، کیبو اور شانتی رکھے گئے

فرانس میں شیر کے تین ننھے منے بچے پہلی بار نمائش کیلئے پیش، شیر کے بچوں کے نام اٹلاس، کیبو اور شانتی رکھے گئے
July 1, 2015
پیرس (ویب ڈیسک) فرانس کے ایک چڑیا گھر میں شیر کے تین ننھے منے بچوں کو پہلی بار عوام کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے۔ فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے نزدیک ون سینز چڑیا گھر میں رواں سال بائیس اپریل میں ایک مادہ شیر نے تین بچوں کو جنم دیا تھا جنہیں پہلی بار نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے۔ شیر کے بچوں میں دو مادہ اور ایک نر ہے جن کے نام اٹلاس، کیبو اور شانتی ہیں۔ تینوں بچوں کے نام سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ووٹنگ کے ذریعے رکھے گئے ہیں۔ ایشین شیروں سے ملتی جلتی یہ نسل نایاب تصور کی جاتی ہے۔ دو ماہ کے بچوں کو ماں سے الگ نہیں کیا گیا اور انہوں نے اب گوشت بھی کھانا شروع کر دیا ہے۔