Wednesday, April 24, 2024

فرانس میں سترہویں صدی کی ایک عالی مرتبہ خاتون کی تین سو پچاس سال پرانی مکمل لاش دریافت

فرانس میں سترہویں صدی کی ایک عالی مرتبہ خاتون کی تین سو پچاس سال پرانی مکمل لاش دریافت
June 4, 2015
فرانس (ویب ڈیسک) فرانس میں آثار قدیمہ کے ماہرین نے خاتون کی تین سو پچاس سالہ پرانی مکمل لاش دریافت کر لی ہے۔ آثار قدیمہ کے ماہرین کو مکمل لاش فرانس کے شہر رنے میں کھدائی کے دوران ملی جو سترہویں صدی کی ایک عالی مرتبہ خاتون کی ہے جس کی شناخت لوئس دی کوئینگو کے نام سے ہوئی ہے۔ لاش مکمل مذہبی لباس میں ملبوس ہے۔ سر پر ٹوپی اور پاؤں میں جوتے بھی ہیں۔ فرانس کے شمال مغرب میں آثار قدیمہ کے ماہرین کی ایک ٹیم نے کھدائی شروع کی تھی جس کے دوران آٹھ سو قبریں اور پانچ تابوت ملے۔