Tuesday, May 21, 2024

فرانس، مسلمانوں اور عبادت گاہوں کیخلاف جاری آپریشن، 6 مزید مساجد بند

فرانس، مسلمانوں اور عبادت گاہوں کیخلاف جاری آپریشن، 6 مزید مساجد بند
October 15, 2021 ویب ڈیسک

پیرس (92 نیوز) فرانس نے مسلمانوں اور ان کی عبادت گاہوں کے خلاف جاری آپریشن میں 6 مزید مساجد کو بند کر دیا۔

فرانس بنیاد پرستی کو بہانہ بنا کر مسلمانوں اور ان کی عبادت گاہوں کے خلاف اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے، اب مزید 6 مساجد کو بند کر دیا گیا جس کے بعد ایک سال کے دوران فرانسیسی حکومت کی جانب سے بند کی جانے والی مساجد کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔

فرانسیسی وزیر داخلہ گیرالڈ ڈارمانن نے کہا کہ مزید 59 مساجد کو بھی بنیاد پرستی کے فروغ بارے مشکوک قرار دیا گیا ہے۔