Friday, April 26, 2024

  فرانس : مسافر بس اور ٹرک میں تصادم ،42افراد ہلاک

   فرانس : مسافر بس اور ٹرک میں تصادم ،42افراد ہلاک
October 23, 2015
بورڈو(ویب ڈیسک)فرانس کے جنوب مغربی شہر بورڈو میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 42 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق فرانس کے جنوب مغربی شہر بورڈ و میں تیز رفتار مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 42افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ اس ہولناک حادثے میں متعدد افراد کی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر بس میں لگی آگ بجھائی اور لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا،یورپی میڈیا  کی رپورٹ کے مطابق بس میں زیادہ تر بڑی عمر کے افراد سوار تھے تاہم مسافروں کی تعداد اور ان کی شناخت کے حوالے سے ابھی کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔فرانس میں 1982 کے بعد پیش آنے والا بڑا حادثہ ہے۔