Tuesday, April 30, 2024

فرانس : لوئس فورٹین پیلس تیس کروڑ ڈالر میں فروخت

فرانس : لوئس فورٹین پیلس تیس کروڑ ڈالر میں فروخت
December 17, 2015
پیرس(ویب ڈیسک)دنیاکے مہنگے ترین محلات میں شامل فرانس کالوئس فورٹین پیلس تیس کروڑ ڈالر میں  فروخت کردیاگیا محل  کے خریدارکاتعلق مشرق وسطیٰ سے بتایاگیاہے۔ تفصیلات کےمطابق لوئس فورٹین پیلس سولہ سو  چوبیس میں تعمیر ہوا تاہم اس کوشہرت حاصل ہوئی دوہزارتیرہ میں جب معروف ٹی وی اسٹارکیم کارڈیشیان نے اپنی شادی کی تقریب یہاں منعقدکی۔ دنیاکے خوبصورت ترین محلات میں شامل لوئس فورٹین پیلس فرانس کے بادشاہ لوئس دی گریٹ کے نام سے منسوب ہےیہ  پیرس کے قریبی علاقے خرساوی میں واقع ہے۔ محل  کی تین منزلیں ہیں وسیع وعریض دالان ،فوارے،سنگ مرمر سے بنی مورتیاں، مجسمے  اور پگڈنڈیاں محل کی خوب صورتی اور عظمت   کی نشانیاں  ہیں ۔ محل کی تعمیرنوسعودی کمپنی نے دوہزارآٹھ سے دوہزار گیارہ تک  کی اس کی تزئین وآرائش میں تیرہ اقسام کے سنگ مرمر اورپندرہ اقسام کی سنہری چادریں استعمال ہوئی ہیں۔ وسیع و عریض محل کو اگر  کسی شہرسے تشبیہ دیا جائے توغلط نہیں  ہوگا محل میں  سینما ہال ،اسکواش گراؤنڈ،دوموسیقی کے ہال  اورایک نائٹ کلب بھی  ہےعالی شان عمارت میں ایک بڑااستقبالیہ ، دس مقامات پربیڈروم ،لائبریری اورویٹنگ روم بھی ہے۔ اس عالی  شان محل کو مشرق وسطیٰ سے تعلق رکھنے والے شخص نے تیس کروڑڈالر میں  خریدا ہے ۔