Sunday, April 28, 2024

فرانس، صدارتی امیدوار ایرک زیمور کی ریلی کے شرکا اور نسل پرستی مخالفین میں جھڑپیں

فرانس، صدارتی امیدوار ایرک زیمور کی ریلی کے شرکا اور نسل پرستی مخالفین میں جھڑپیں
December 6, 2021 ویب ڈیسک

پیرس (92 نیوز) فرانس کے دائیں بازو کے صدارتی امیدوارایرک زیمور کی ریلی کے شرکا اور نسل پرستی کے مخالفین میں جھڑپیں ہوئیں۔

خبرایجنسی کے مطابق ریلی میں ایرک زیمورکے ہزاروں حامی شریک ہوئے، دائیں بازو کی ریلی کے دوران نسل پرستی کے مخالفین بھی جمع ہوگئے۔

ریلی کے دوران ریلی کے شرکا اور نسل پرستی کیخلاف کام کرنے والوں میں جھڑپیں ہوئیں۔ دونوں جانب سے لاتوں، مکوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔

فرانسیسی پولیس نے درجنوں نسل پرستی کیخلاف کام کرنے والے افراد کو گرفتار کرلیا۔ طویل پابندیوں کے بعد دائیں بازو کے رہنماء کی یہ پہلی ریلی تھی۔