Saturday, April 27, 2024

فرانس : گم نام مصور نے دیوار پر آنجہانی اسٹیوجابز کی تصویر بناکر توجہ حاصل کر لی

فرانس : گم نام مصور نے دیوار پر آنجہانی اسٹیوجابز کی تصویر بناکر توجہ حاصل کر لی
December 13, 2015
  کیلے(ویب ڈیسک)فرانس میں گم نام مصور نے  دیوارپرمعروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے آنجہانی بانی اسٹیوجابزکی تصویر بناکرتوجہ حاصل کرلی فرانسیسی حکام نےدیوارپربنائی گئی تصاویرکومحفوظ کرنے کافیصلہ کرلیا۔ گم نام مصورکی دیوارپربنائی گئی تصاویرنے یورپی حکام کوایک بارپھرسوچنے پرمجبورکردیا۔ تفصیلات کےمطابق فرانس کے شہرکے لے میںگم نام مصور نے شہری کی دیوارپرایپل کمپنی کے آنجہانی بانی اسٹیوجابزکی تصویربناکرحکام کی توجہ حاصل کرلی تصویرمیں اسٹیوجابزکوبھی مہاجرکی شکل میں دکھایاگیاہے ایک اورتصویرمیں ایک مہاجربچہ ٹیلی اسکوپ سے یورپ کودیکھتا ہے جبکہ ایک اورتصویرمیں مہاجرین سمندرپرتیرتی  ہوئی کشتی کوحسرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ گمنام  مصورکاکہناہے کہ اسٹیوجابزبھی ایک شامی مہاجرکابیٹاتھا اوراگراسے کے والدکویورپ میں داخل نہ ہونے دیاجاتاتوآج دنیاٹیکنالوجی کی دنیامیں آنے والی جدت سے محروم ہوتی ۔ ادھرکےلے شہرکے گورنرنے مہاجرمصورکی جانب سے بنائی گئی تصاویرکومحفوظ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ jobs