Thursday, April 18, 2024

فرانس ، سٹراس برگ کا حملہ آور سرچ آپریشن کے دوران پولیس کی فائرنگ سے ہلاک

فرانس ، سٹراس برگ کا حملہ آور سرچ آپریشن کے دوران پولیس کی فائرنگ سے ہلاک
December 14, 2018
پیرس (92 نیوز) فرانسیسی شہر سٹراس برگ میں حملہ کرنے والا اپنے انجام کو پہنچ گیا۔ شریف  شیکاٹ نامی حملہ آور سرچ آپریشن کے دوران پولیس کی فائرنگ سے مارا گیا۔ انتیس سالہ شریف شیکاٹ منگل کے روز کرسمس مارکیٹ کے قریب فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہو گیا تھا۔ واقعے میں تین افراد ہلاک اور گیارہ زخمی ہوئے تھے۔ وزیر داخلہ کرسٹوف کسٹانر کے مطابق ملزم کو اسٹراسبرگ کے علاقے نیوڈورف میں دیکھا گیا جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری وہاں پہنچ گئی۔ اس دوران حملہ آور نے فائرنگ شروع کر دی جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اُسے ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق اسٹراس برگ حملے کی تحقیقات کے سلسلے ملزم کے والدین اور دو بھائیوں سمیت پانچ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ شریف شیکاٹ سٹراس برگ میں ہی پیدا ہوا تھا اور سکیورٹی اداروں کی واچ لسٹ میں شامل تھا۔ وہ ڈکیتی سمیت مختلف جرائم میں فرانس، جرمنی اور سوئٹزرلینڈ میں سزائیں بھی کاٹ چکا تھا۔ ملزم کی ہلاکت کے بعد شہرمیں زندگی معمول پر آگئی ہے۔