Friday, March 29, 2024

فرانس ،جنوب مغربی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی

فرانس ،جنوب مغربی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی
October 15, 2018
پیرس ( 92 نیوز)فرانس میں قدرتی آفت نے تباہی مچادی، جنوب مغربی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب نے سارے علاقے کو اپنی زد میں لے لیا،سیلابی ریلےکی زدمیں آکر13افرادہلاک ہوگئے۔ فرانس کے جنوب مغربی علاقے میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی۔ طوفانی بارشوں کےبعددریاؤں میں طغیانیاں اٹھ گئیں جس کے بعد اہم شاہرائیں اور سڑکیں ندی نالے کا منظر پیش کرنے لگ گئیں ۔ دیکھتے ہی دیکھتے 30 فٹ بلند سیلابی ریلے نے سارے علاقےکو اپنی زد میں لے لیا ، سیلابی ریلے کے باعث اب تک 13 افرادہلاک ہوگئے ۔ فرانسیسی حکام نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کردی۔ متاثرہ علاقوں میں پھنسےدرجنوں افرادکونکالنےکیلئےریسکیو کی کارروائیاں جاری ہیں،سیلاب کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا جب کہ  ہزاروں افراد گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔ دوسری جانب دریامیں پانی کی سطح میں  مسلسل اضافہ ہورہاہے۔