Sunday, September 8, 2024

فرانس ایک بار پھر دہشتگردی کا شکار ،حملہ آور نے ٹرک شہریو ں پر چڑھا دیا 84 ہلاک

فرانس ایک بار پھر دہشتگردی کا شکار ،حملہ آور نے ٹرک شہریو ں پر چڑھا دیا 84 ہلاک
July 15, 2016
نائیس(ویب ڈیسک)فرانس ایک بار پھر دہشت گردی کا شکار ہوگیا، ساحلی شہر نائیس کو خون  میں نہلا دیا ہے حملہ آور نے پچیس ٹن وزنی ٹرک ستر کلومیٹر کی رفتار سے قومی دن منانے والوں پرچڑھا دیا جس میں چوراسی افراد ہلاک اور ایک سو بیس سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کےمطابق فرانس کے خوبصورت ساحلی شہر نائیس پر  اس وقت قیامت گزر گئی جب شہری قومی دن کے موقع پر آتشبازی, اور موسیقی سے لطف اندوز ہو رہے تھے کہ سفاک دہشت گرد نے  پچیس ٹن وزنی ٹرک سترکلومیٹرکی رفتار سے مجمع پر چڑھا دیا  اور اینجلز کے ساحل کے مقابل سڑک پرہونے والے اس واقعے میں ٹرک سامنے آنے والےہرشخص کو کچلتا چلا گیا ۔  پولیس کی طرف سے ہلاک کئے جانے سے پہلے حملہ آور نے ٹرک سے اتر کر بیگناہ افراد پر پستول سے فائرنگ بھی کی۔  پولیس  کی فائرنگ سے ڈرائیور مارا گیا  ٹرک سے  بھاری تعداد میں اسلحہ بھی ملا ہے  فرانس میں حملہ ایسے وقت کیا گیا جب صدر فرانسوا اولاند نے چھبیس جون کو ہنگامی حالت اٹھانے کااعلان کیا  لیکن انہیں ایمرجنسی کی مدت میں تین ماہ کی توسیع کرنا پڑی ، پولیس کو ٹرک سے تیونسی نژاد فرانسیسی شہری کے نام کی دستاویزات ملی ہیں۔ فرانسیسی شہریوں کو نشانہ بنانے کا واقعہ پیرس میں خود کش دہشت گرد حملوں کے آٹھ ماہ اور ایک دن بعد ہوا ۔ پولیس نے واقعے کے بعد عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے  فرانسیسی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک دہشت گردوں کے ساتھ حالت جنگ میں ہے۔