Sunday, May 12, 2024

فرانس اوراٹلی میں شدید سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں

فرانس اوراٹلی میں شدید سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں
October 6, 2020

پیرس ( 92 نیوز) فرانس اوراٹلی میں شدید سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، حادثات اور سیلابی ریلوں کی زد میں آ کراب تک بارہ افراد ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہوچکے ہیں۔

فرانس کےجنوب مشرقی اور اٹلی کےشمال مغربی علاقوں میں ریکارڈ توڑ بارش اورسیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے۔حکام نے کم ازکم بارہ لوگوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ مزید بیس افراد ابھی لاپتہ ہیں۔

پہاڑی علاقوں میں جمعے اور ہفتے سےجاری سیلاب میں ریسکیو ٹیموں کولوگوں کی تلاش میں مشکلات کاسامناہے۔اب تک پانی سے جو لاشیں نکالی گئی ہیں حکام کو ان کی شناخت میں دشواری پیش آ رہی ہے۔