Friday, March 29, 2024

فرانس اور سعودی عرب نے بارہ ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے کو حتمی شکل دیدی

فرانس اور سعودی عرب نے بارہ ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے کو حتمی شکل دیدی
June 25, 2015
فرانس سعودی عرب کو بحری جہاز، تئیس ہیلی کاپٹر، پچاس ائیربس جیٹ اور دو ایٹمی ری ایکٹر فروخت کریگا، معاہدہ طے پا گیا فرانس (ویب ڈیسک) فرانس اور سعودی عرب کے درمیان بارہ ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ فرانس کے صدر فرنکوس اولاند نے سعودی عرب کے وزیر دفاع محمد بن سلمان کا ایلیسی پیلس پہنچنے پر استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے دوران دفاعی معاہدے پر حتمی بات چیت کی۔ معاہدوں میں بحری جہازوں، تئیس ہیلی کاپٹرز، پچاس ائیربس جیٹ اور ممکنہ طور پر دو ایٹمی ری ایکٹروں کی خریداری شامل ہے۔ دفاعی معاہدے کے حوالے سے اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب سعودی عرب ہمسایہ ملک یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف برسرپیکار ہے۔ فرانس کے وزیر خارجہ فیبوس نے کہا کہ سعودی عرب کو پٹرولنگ بوٹس بھی فروخت کی جائیں گی تاکہ سعودی کوسٹ گارڈز کی سمندر میں نگرانی کی صلاحیت میں اضافہ ہو سکے۔ فرانس سعودی عرب کو نیوکلیئر ویسٹ اور حفاظتی اقدامات کی تربیت بھی دے گا۔