Thursday, April 18, 2024

فرانس اور جرمنی میں شدید بارشوں سے پانچ افراد ہلاک

فرانس اور جرمنی میں شدید بارشوں سے پانچ افراد ہلاک
June 2, 2016
  پیرس(ویب ڈیسک)فرانس اور جرمنی میں شدید بارشوں اور سیلاب سے پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں،جبکہ مزید بارشوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے،امدادی ٹیمیں لوگوں کو بچانےکےلئے کارروائیاں کررہی ہیں۔ تفصیلات کےمطابق طوفان اور بارشوں نے یورپ کا رخ کرلیا،جرمنی اور فرانس میں شدید بارش سے سڑکیں تالاب  کا منظر پیش کررہی ہیں ،جرمنی میں بارشوں نے تباہی مچادی  جس سےکئی علاقوں میں لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔متعدد مقامات پر بجلی غائب ہے اور سڑکوں پر پانی کھڑا ہے۔ فرانس میں بارشوں کی وجہ سےلوگوں کوصدی  کےبدترین سیلاب کاسامناکرناپڑا ہے،ریسکیو اہلکاروں نے سیلاب زدہ علاقوں سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے۔ پیرس کے قریب سےگزرنے والے دریائے سین میں بھی پانی کی سطح خاصی بلند ہے۔فرانسیسی حکام کے مطابق   گذشتہ تین دنوں میں چھ ہفتوں کے برابر بارش ہوئی ہے۔آئندہ دنوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے جس سے صورت حال  اوربھی  خراب ہونے کا خدشہ ہے۔