Friday, March 29, 2024

فخرزمان کی تعریف کرنے پر محمد کیف تنقید کا شکار

فخرزمان کی تعریف کرنے پر محمد کیف  تنقید کا شکار
July 10, 2018
ممبئی ( 92 نیوز ) پاکستانی اسٹار بلے باز فخر زمان کی بیٹنگ کی تعریف کرنے پر  سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف پر بھارت میں تنقید کے نشتر برسنے لگے ، سوشل میڈیا پر  سابق بھارتی کھلاڑی نے پاکستانی بلے باز کی آسٹریلیا کے خلاف اننگز کو سراہا تھا ۔ سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف کا کہنا تھا کہ  پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا خاص طور پر فخرزمان نے اچھی اننگز کھیلی ۔ بھارت میں پاکستانی کرکٹر کی تعریف  بھارتیوں کو ایک آنکھ نہ بھائی جس کے بعد سوشل میڈیا پر محمد کیف کیخلاف تنقید کے نشتر برسائے جانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ پاکستانی اسٹار بلے باز نے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں آسٹریلیا کیخلاف 91رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر گرین شرٹس کو سیریز جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔