Tuesday, May 7, 2024

فخر ہے میری ٹیم اسمارٹ لاک ڈاؤن کرنیوالوں میں سرفہرست ہے، وزیراعظم

فخر ہے میری ٹیم اسمارٹ لاک ڈاؤن کرنیوالوں میں سرفہرست ہے، وزیراعظم
June 28, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) یورپی ممالک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے فیصلے پر وزیراعظم عمران خان ٹویٹ پیغام میں کہتے ہیں مجھے فخر ہے میری ٹیم اسمارٹ لاک ڈاؤن کرنے والوں میں سب سے پہلے شامل تھی۔ انشا اللہ جلد ہی اس بحران پر قابو پالیں گے۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1277105322621046784?s=20 وزیراعظم عمران خان نے بلوم برگ اخبار میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے شائع آرٹیکل شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے اسمارٹ لاک ڈاؤن اختیارکرنےوالوں میں میری ٹیم سرفہرست ہے۔ اس سے ہمارے ملک میں کورونا کے پھیلاؤ میں کمی آئی۔اگر ہم ایس او پیز پر عملدرآمد کریں تو انشااللہ جلد اس بحران سے نکل جائیں گے۔ امریکی اخبار بلومبرگ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ  کورونا وباء سے بچاؤ کے لیے جرمنی ، اٹلی اور پرتگال سمارٹ لاک ڈاون پر غور  کررہے ہیں۔۔خاص طور پر ان علاقوں کو بند کرنے کا سوچ رہے ہیں جہاں وباء کی شدت زیادہ ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ویکسین کے انتظار تک معمولات زندگی بحال رکھنے کا یہی واحد حل ہے اور اس کے نتائج پورے ملک کو بند کرنے سے بہترنکلیں گے۔