Tuesday, April 23, 2024

فخر زمان کا بلا چلا تو روکنا ناممکن ہو جائے گا

فخر زمان کا بلا چلا تو روکنا ناممکن ہو جائے گا
June 16, 2019
لندن (92 نیوز) پاکستان اور بھارت دونوں  ٹیموں میں ایک سے بڑھ کر ایک کھلاڑی موجود ہیں۔ فخر زمان کا بلا چلا تو روکنا ناممکن ہو جائے گا۔ بابراعظم کی فارم بھی حریفوں کو پریشان کر گئی۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور محمد عامر میں زور کا جوڑ پڑے گا۔ پاکستانی فاسٹ باؤلر نے بھارتی کپتان کو نشانے پر رکھ لیا۔ فخر زمان کا بلا چلے گا یا روہت شرما رنز کا انبار لگائیں گے۔ پروفیسر کا فارمولا چل گیا تو بھارتی سورماؤں کو مشکلات ہو سکتی ہیں۔ شعیب ملک کا تجربہ کام آئے گا تو دوسری جانب شاہینوں کو دھونی کو جلد قابوکرنا ہو گا۔ حسن علی، محمد عامر اور وہاب ریاض بھارتی ٹیم کو جلد پویلین بھیجنے کی صلاحیت رکھتے ہیں تو دوسری جانب بھارتی ٹیم کو جسپریت بھمرا اور بھونیشور کمار پر ناز ہو گا۔ کونسا کھلاڑی شاندار پرفارمنس دکھائے گا فیصلہ آج اولڈ ٹریفرڈ کے میدان میں ہو گا۔