Monday, September 16, 2024

فخر زمان مین آف دی میچ ،بابر اعظم پلیئر آف دی سیریزقرار

فخر زمان مین آف دی میچ ،بابر اعظم  پلیئر آف دی سیریزقرار
April 4, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلے جانے والی ٹی 20سیریز کے تیسرے میچ میں جارحانہ انداز سے کھیلتے ہوئے 17 گیندوں پر  40 رنز بنانے پر  فخر زمان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

سیریز میں مجموعی طور پر عمدہ کار کردگے کے صلے میں  بابر اعظم کو پلیئر آف دی سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

فخر زمان نے کہا کہ میں نے پوری کوشش کی کہ اچھا کھیلوں ، کپتان اور کوچ کی سوچ کے مطابق کھیلنے سے میں یہ سب کچھ کر پایا ۔ پہلے میچ میں  میں بہتر کھیل رہا تھا مگر بد قسمتی سے رن آؤٹ ہو گیا ۔

بابر اعظم نے کہا کہ میں نے پلیئر آف دی سیریز  کیلئے پہلے سے پلان بنایا تھا اور دل وجان سے اس کیلئے کوشش بھی کی  اور اللہ نے میری یہ خواہش پوری کر دی ۔