Tuesday, April 23, 2024

فتح ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ، سرفراز احمد

فتح ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ، سرفراز احمد
June 27, 2019
برمنگھم ( 92 نیوز) پاکستانی کرکٹ ٹیم کےکپتان سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ کیخلاف اہم میچ  میں فتح ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دے دی ۔ سرفراز احمد نے کہا کہ شاہین آفریدی، بابر اعظم اور حارث سہیل کی جتنی تعریف کریں، کم ہے، حالیہ جیت میں فیلڈنگ کا بھی اہم کردار ہے۔ کپتان سرفراز احمد فتح اور ٹیم کی عمدہ کارکردگی پر خاصے خوش ہیں ، کہا کہ بابر اعظم نے  جیسی اننگز کھیلی انہوں نے آج تک نہیں دیکھی، لڑکوں نے ہر شعبے میں اچھا کھیل پیش کیا،اگلے میچوں میں  اچھی کارکردگی پیش کریں گے۔ سرفراز احمد نے بھرپور سپورٹ کرنے پر شائقین کا شکریہ بھی ادا کیا۔