Friday, April 26, 2024

فاٹا:سینیٹ کی چارنشستوں پر انتخابات کل ہونگے

فاٹا:سینیٹ کی چارنشستوں پر انتخابات کل ہونگے
March 19, 2015
فاٹا(ویب ڈیسک)سینیٹ میں فاٹا کے انتخابات کیلئے انتخابی دنگل کل ہو گا جس میں چار نشستوں کیلئے چھتیس امیدوار میدان میں اتریں گے۔ الیکشن کمیشن نے فاٹا کی نشستوں پرسینیٹ انتخابات روکنے کی استدعا مسترد کر دی ۔ فاٹامیں سینیٹ کا انتخابی میدان  کل سج رہا ہےاور یہ میدان لگے کا فاٹا کی انہی چار نشستوں پر انتخاب کیلئے  جو  پہلے ایک صدارتی فرمان کی وجہ سے متنازعہ بن گئے  تھے ۔ یہ معاملہ اتنا بڑھا کہ  فاٹا سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی دو حصوں میں بٹ گئے،ایک گروپ کا کہنا تھا کہ فاٹا کے ارکان کو چار ووٹوں کا حق دیا جائے جبکہ دوسرے گروپ کا موقف تھا کہ ہر رکن قومی اسمبلی کوصرف ایک ہی ووٹ کا حق ملنا چاہئے۔ ایک جانب یہ باتیں ہو رہی تھیں تو دوسری جانب سینیٹ میں فاٹا کی نشستوں پر بڑے پیمانے پر ووٹوں کی خرید و فروخت کا معاملہ بھی میڈیا اور حکومتی ایوانوں میں زیر بحث رہا ۔ معاملہ عدالت میں جانے پر صدارتی فرمان واپس لے لیا گیااوردوبارہ سینیٹ میں فاٹا کی نشستوں پر انتخاب کے حوالے سے شیڈول کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے ۔ یہ انتخاب اب پرانے طریقہ کار کے مطابق ہی ہو گا یعنی ہر رکن اسمبلی چار ووٹ ڈال سکے گا ۔ فاٹا کی چار نشستوں پر چھتیس امیدوار میدان میں ہیں جبکہ ووٹر ہونگے صرف گیارہ رکن اسمبلی ،اس انتخاب کیلئے سینیٹ میں پولنگ صبح نو بجے شروع ہو گی اور شام چار بجے تک جاری رہے گی۔