Friday, March 29, 2024

فاٹا کی صوبائی اسمبلی کے 16 حلقوں کی فہرست جاری

فاٹا کی صوبائی اسمبلی کے 16 حلقوں کی فہرست جاری
January 2, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے صدارتی آرڈیننس کے بعد فاٹا کی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 3 لاکھ 12 ہزار 121 کی آبادی پر فاٹا کی ایک صوبائی اسمبلی کی نشست بنائی گئی۔ ضلع باجوڑ اور خیبر کو صوبائی اسمبلی کی تین 3 نشستیں دی گئیں۔ ضلع مہمند، کرم، شمالی وجنوبی وزیرستان کو دو 2 ملیں جبکہ ضلع اورکزئی اور ایف آر حصے میں ایک ایک نشست آئی۔ 3 جنوری سے یکم فروری تک فاٹا کی صوبائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات دائر کیے جا سکیں گے۔ 3 فروری سے یکم مارچ تک حلقہ بندیوں پر اعتراضات نمٹائیں جائیں گے۔ الیکشن کمیشن 4 مارچ کو فاٹا کی حتمی حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ فاٹا کی صوبائی نشستوں کے 16 حلقے بنائے گئے ہیں۔ پی کے 100 بنوں سے لے کر پی کے 115 فرنٹئیر ریجنز تک 16 نشستیں ہونگی۔