Friday, April 26, 2024

فاٹا کی ساتوں ایجنسیوں کے نوجوانوں پر مشتمل جرگے کا آئی ایس پی آر کا دورہ

فاٹا کی ساتوں ایجنسیوں کے نوجوانوں پر مشتمل جرگے کا آئی ایس پی آر کا دورہ
November 24, 2017

راولپنڈی (92 نیوز) فاٹا کی ساتوں ایجنسیوں کے نوجوانوں پر مشتمل جرگے نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا اور فاٹا میں امن لوٹانے کیلئے پاک فوج کی کاوشوں اور قربانیوں کوسراہا ،اوربہتر مستقبل کیلئے اپنے جذبات سے آگاہ کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاک فوج فاٹا کی ترقی اور استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

اِس موقع پر ترجمان پاک افواج میجر جنرل آصف غفور نے بھرپور تعاون پر فاٹا کے غیور پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا اور آرمی چیف کی طرف سے یقین دلایا کہ فاٹا کے عوام اور سیکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ ہماری کاوشیں دیرپا امن کی جانب گامزن ہیں،پاک فوج فاٹا کی ترقی اور استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی اور عوامی امنگوں کے مطابق خوشحال فاٹا کیلئے ریاستی اداروں کیساتھ کھڑی ہے۔