Friday, April 26, 2024

فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنےکےحکومتی فیصلے کو سراہتے ہیں : سراج الحق

فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنےکےحکومتی فیصلے کو سراہتے ہیں : سراج الحق
March 2, 2017
  لاہور(92نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی فاٹا کے عوام کو مبارک باد ،فاٹا کو خیبر پختونخواہ میں ضم کرنے کے حکومتی فیصلے کو سراہتے ہیں ۔ایف سی آر کے سیاہ باب کا خاتمہ قبائلی عوام کی تاریخی فتح ہے ۔ تفصیلات کےمطابق سینیٹر سراج الحق کی طرف سے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے وفاقی کابینہ کے فیصلے کا خیر مقدم کیاگیاہے ۔ سراج الحق کاکہناہے کہ یہ فیصلہ قبائلی عوام کی تاریخی فتح ہے ۔فاٹا کے عوام کو اس تاریخی فتح پر مبارک باد دیتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حکومتی فیصلے سے ایف سی آر کے ظالمانہ نظام کے سیاہ باب کا خاتمہ ہوا۔حکومت اس فیصلے پر عمل درآمدپانچ سال کی بجائے 2018ءتک یقینی بنائے ۔انہوں نے کہاکہ فاٹا کے عوام کی دیرینہ خواہش کا احترام ہونا چاہئے ۔فاٹا کے عوام جلد از جلد ایف سی آر سے آزادی چاہتے ہیں۔فاٹا کے عوام نے خیبر پختونخوا میں شامل ہونے کیلئے طویل جدوجہد کی ہے ۔خیبر پختونخواہ حکومت فاٹا کو ضم کرنے کیلئے جلد ازجلد ضروری اقدامات مکمل کرے ۔