Friday, April 26, 2024

فاٹا متحدہ قبائل پارٹی کا احتجاج ساتویں روز بھی جاری

فاٹا متحدہ قبائل پارٹی کا احتجاج ساتویں روز بھی جاری
June 26, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) فاٹا متحدہ قبائل پارٹی کا احتجاج ساتویں روز بھی جاری ہے۔ مظاہرین کی جانب سے عام انتخابات کی مدت میں توسیع کا مطالبہ برقرار ہے۔ فاٹا مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ قومی اسمبلی کے ساتھ صوبائی اسمبلی کی نسشتوں پر بھی انتخابات کرائے جائیں۔ مظاہرین نے کہا کہ اگرفاٹا میں ابھی الیکشن کرانا مشکل ہے تو جنرل الیکشن کا وقت آگے کر دیا جائے۔ مظاہرین کا وفد آج  نیشنل پریس کلب میں اجلاس کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کرے گا۔ مظاہرین نے کہا اگر حکومت کی طرف سے آج بھی کوئی نہ آیا تو الیکشن کمیشن کا گھیراؤ کریں گے۔ فاٹا مظاہرین نے الیکشن کمیشن کے سامنے آج بھی احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر رہنما فاٹا متحدہ قبائل پارٹی نے کہا الیکشن کمیشن کا فیصلہ سرا سر نا انصافی ہے ، ہمیں بھی پورے آئینی حقوق ملنے چاہیے۔ کسی ناخوشگوار واقع سے بچنے کے لیے الیکشن کمیشن کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ۔