Friday, April 26, 2024

فاٹا اور گلگت بلتستان کیلئے سرکاری ملازمتوں کے 10 سالہ کوٹہ کی منظوری

فاٹا اور گلگت بلتستان کیلئے سرکاری ملازمتوں کے 10 سالہ کوٹہ کی منظوری
January 27, 2020
اسلام آباد(92 نیوز) وفاقی حکومت نے فاٹا اورگلگت بلتستان سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا۔ فاٹا کے انضمام کے باوجود سرکاری ملازمتوں میں 10 سال کیلئے کوٹہ منظور کرلیا۔ وفاقی ملازمتوں میں فاٹا اور گلگت بلتستان کا کوٹہ الگ کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ 2017 کی مردم شماری کے مطابق ملازمتوں کا کوٹہ مختص کرنے کی منظوری دی گئی۔ فاٹا کیلئے 3 فیصد جبکہ گلگت بلتستان کا وفاقی ملازمتوں میں کوٹہ 1 فیصد مختص کر لیا گیا۔ 10 سالہ فاٹا ترقیاتی منصوبہ کے تحت 1 ہزار ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔ فاٹا کومعاشی اور معاشرتی طور پر خیبر پختونخوا کے برابر لانے کیلئے ڈویلپمنٹ پلان ترتیب دیا گیا تھا۔ فاٹا کے رہائشی دس سال تک خیبر پختونخوا کا وفاقی ملازمتوں میں کوٹہ استعمال نہیں کر سکیں گے صوبائی ملازمتوں کے کوٹے میں فاٹا کے رہائشیوں کا حصہ شامل ہو گا۔ چینل 92 نیوز کو موصول سرکاری دستاویز کے مطابق وفاقی کابینہ نے گزشتہ سال 23 اپریل کے اجلاس میں کمیٹی کو فاٹا اور گلگت بلتستان کیلئے وفاقی ملازمتوں میں کوٹہ کے مسئلے کے حل اور تجاویز دینے کی ہدایت کی گئی۔ کمیٹی کی سفارشات پر وفاقی حکومت نے 2017 کی مردم شماری کے مطابق فاٹا اور جی بی کے وفاقی ملازمتوں میں کوٹے کو تقسیم کرنے کی منظوری دی۔