Thursday, April 25, 2024

فاٹا اور بلوچستان میں بیرونی ہاتھ عوام کو نشانہ بنارہے ہیں  : گورنر بلوچستان

فاٹا اور بلوچستان میں بیرونی ہاتھ عوام کو نشانہ بنارہے ہیں  : گورنر بلوچستان
December 5, 2015
کوئٹہ(92نیوز)گورنر بلوچستان محمدخان اچکزائی کا کہنا ہے کہ کراچی ، فاٹا اور بلوچستان میں بیرونی ہاتھ ملک کو نشانہ بنا رہے ہیں ان سازشوں کوہم ایک قوم بن کر ناکام بنا سکتے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق کوئٹہ میں پاک فوج کے زیر اہتمام بلوچستان ریکروٹس کی چھٹی پاسنگ آوٹ پریڈ ہوئی  جس  میں بلوچستان کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 9سو 44جوانوں نے پاک فوج کی بنیادی تربیت حاصل  کر کے پاک آرمی کا حصہ بنےتقریب کے مہمان خصوصی گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی تھے جبکہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض بھی موجود تھے ۔ مہمان خصوصی نے پریڈ کا دورہ کیا   تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے پاس آوٹ ہونے والے جوانوں کو مبارکباد د ی۔