Saturday, April 20, 2024

فاٹا اصلاحات کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کیلئے میکنزم تیار

فاٹا اصلاحات کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کیلئے میکنزم تیار
December 26, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے درمیان حائل بڑی رکاوٹ دور ہو گئی۔ حکومت نے فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام سے متعلق اصلاحات کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کے لئے میکنزم تیار کر لیا۔ اس کے علاوہ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے تحفظات بھی دور کر دیئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام سے آئندہ عام انتخابات میں صوبائی اسمبلی کی نشستیں 23 ہو جائیں گی۔ پشاور ہائی کورٹ کے تحت فاٹا میں ماتحت عدالتیں قائم کی جائیں گی اور آئندہ عام انتخابات میں فاٹا کے منتخب نمائندوں کے ذریعے ترقیاتی فنڈز کا اجراء کیا جائے گا۔
فاٹا میں 15 ہزار فرنٹیر کانسٹیبلری کے اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے اور 10 سال کے لیے نیشنل فنانس کمیشن بھی قائم کرنے کی تجویز ہے۔
ذرائع کے مطابق فاٹا انتظامی امور سے متعلق متنازعہ شقوں پر قائم کمیٹی سٹیک ہولڈر سے رابطے کر رہی ہے۔
فاٹا اصلاحات پر عملدرآمد کے لئے چیف سیکرٹری کو چیف آپریٹنگ آفیسر کا درجہ دیا جائے گا۔
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی جلد ایڈمنسٹریٹر کا تقرر کرینگے۔