Thursday, April 25, 2024

فاٹا اصلاحات میں سب سے بڑی رکاوٹ حکومت ہے ، سراج الحق

فاٹا اصلاحات میں سب سے بڑی رکاوٹ حکومت ہے ، سراج الحق
December 13, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ فاٹا اصلاحات میں سب سے بڑی رکاوٹ خود حکومت ہے ۔ فاٹا کے عوام کو حقوق نہ دیئے گئے تو عوام کا ہاتھ اور حکمرانوں کا گریبان ہو گا۔
سراج الحق نے مسلم ممالک کو امریکہ سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مشورہ بھی دیا۔
کراچی ائیرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت کوتنقید کا نشانہ بنایا۔ اور کہا کہ حکمران دلدل میں پھنسے چکے ہیں ۔ ڈالر کی قدر میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آرہاہے ۔
انہوں نے ایک بارپھرحکومت کومتنبہ کیاکہ 31 دسمبرتک فاٹا والوں کو جائز حقوق نہیں دئے تو پھر اسلام اباد کی طرف آئیں گے ۔
سراج الحق نے کہا کہ مسلم ممالک امریکی صدر کی اسلام دشمنی پالیسی کاجواب دیتے ہوئے سفارتی تعلقات ختم کرلیں ۔
سراج الحق نے کہا کہ ختم نبوتؐ میں تبدیلی ایک بڑی سازش تھی ۔ اس معاملے پرعدالتی تحقیقات ہونی چاہئے ۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ معاشی دہشتگردوں کو گرفتار اور کرپشن میں ملوث افراد کو الیکشن میں حصہ لینے سے روکاجائے۔