Sunday, April 28, 2024

فاٹا اصلاحات بل کی منظوری کی خوشی میں خیبر ایجنسی میں جشن کا سماں

فاٹا اصلاحات بل کی منظوری کی خوشی میں خیبر ایجنسی میں جشن کا سماں
April 14, 2018
خیبر ایجنسی (92 نیوز) فاٹا اصلاحات بل سینٹ سے منظور ہونے کی خوشی میں خیبر ایجنسی میں جشن منایا گیا۔ فاٹا کے نوجوانوں نے فاٹا اصلاحات بل کی  سینٹ سےمنظوری کو خوش آئند قرار دیا اور خیبر ایجنسی کے قبائلی نوجوانوں نے جشن منایا ۔ اس موقع پر آتش بازی بھی کی گئی ۔ قبائلی نوجوانوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات بل کی سینٹ سےمنظوری کے بعد قبائلی علاقے اب حقیقی معنوں  میں ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائیں گے ۔