Tuesday, May 21, 2024

فالوورز بڑھانے کی شوقین ٹک ٹاکر نے شوہر کے انتقال کی جھوٹی خبر پھیلا دی

فالوورز بڑھانے کی شوقین ٹک ٹاکر نے شوہر کے انتقال کی جھوٹی خبر پھیلا دی
September 16, 2020

لاہور ( 92 نیوز) ٹک ٹاک کی شوقین خاتون نے فالوورز  بڑھانے کیلئے شوہر کے انتقال کی جھوٹی خبر پھیلا دی ، تاہم عادل گھر پہنچ گیا ۔ خاتون کا کہناہے کہ سفر کے باعث اپ ڈیٹ نہیں کرسکی جبکہ اہل محلہ نے غلط بیانی پر خاتون کے خلاف قانونی کارروائی کامطالبہ کردیا۔

سوشل میڈیا پر منفی رجحان فروغ پانے لگا ،لیاقت پور میں خاتون نے فالوورز  بڑھانے کےلیے  اپنے ہی شوہر کے انتقال کی غلط خبرشیئر کردی،مسجد میں اعلان بھی ہوگیا،تاہم شوہر مبینہ طورپر زخمی حالت میں گھر پہنچ گیا۔

خاتون کا کہناہے عادل بے ہوش تھے ،تاہم عدنان کو سمجھ نہیں آئی اور انہوں نےفون کرکے انتقال کا بتایا ، اللہ نے عادل کو نئی زندگی دی ہے ،سفر میں ہونے کے باعث بروقت اپ ڈیٹ نہیں کرسکے۔

دوسری طرف خاتون کی جانب سے غلط خبرشیئرکرنے پر اہل محلہ سیخ پا ہو گئے ، کہا کہ  ان کے جذبات مجروح کیے گئے ،قانونی کارروائی کی جائے ۔ جب کہ پولیس نے معاملہ سائبرکرائم قرار دے کر گیند ایف آئی اے کے کورٹ میں ڈال دی ہے۔