Saturday, April 20, 2024

فالوآن نہ کرانے کا فیصلہ درست تھا ،اظہر علی اور اسد شفیق نے ثابت کیا ہے کہ سینئرز کی ریٹائرمنٹ کے بعدبھی کرکٹ محفوظ ہاتھوں میں گئی ہے

فالوآن نہ کرانے کا فیصلہ درست تھا ،اظہر علی اور اسد شفیق نے ثابت کیا ہے کہ سینئرز کی ریٹائرمنٹ کے بعدبھی کرکٹ محفوظ ہاتھوں میں گئی ہے
May 10, 2015
میرپور(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ  بنگلا دیش سے میرپور ٹیسٹ میں فالو آن نہ کرانے کا  فیصلہ درست تھا، اظہر علی اور اسد شفیق نے ثابت کیا کہ سینئرز کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھی پاکستانی کرکٹ محفوظ ہاتھوں میں ہو گی۔ میرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں کبھی ایسے فیصلے کرنا پڑتے ہیں  کہ مخالف ٹیم کی جیت کا امکان ختم کر دیا جائے، اور پھر دباؤ ڈال کر فتح حاصل کی جائے۔ انہوں نے اس بات کو مسترد کیا کہ باؤلرز پر اعتماد نہ ہونے کی وجہ سے ایسا کیا گیا، مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ان کے نزدیک باؤلرز کو ریسٹ دینا اور فتح کو یقینی بنانا اہم تھا۔ کپتان نے کہا کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بنگلا دیشی ٹیم زیادہ تجربہ کار تھی، اسی وجہ سے جیت گئی، ٹیسٹ سیریز میں یہی فائدہ پاکستانی ٹیم کو حاصل تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی باؤلنگ ابھی کمزور ہے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہی کھلاڑی بہترین کارکردگی دکھانے لگیں گے۔