Saturday, April 27, 2024

فالج میں مبتلا فنکار ماجد جہانگیر مالی امداد کیلئے سڑکوں پر آگئے

فالج میں مبتلا فنکار ماجد جہانگیر مالی امداد کیلئے سڑکوں پر آگئے
October 12, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والے فنکار ماجد جہانگیر مالی امداد کیلئے سڑکوں پر آگئے۔

شہرہ آفاق مزاحیہ ڈرامہ ’’ ففٹی ففٹی ‘‘ میں کردار ادا کرنے والے ماجد جہانگیر کو فالج کا مرض لاحق ہے۔ انہوں نے کہا حکومت نے میری کوئی مدد نہیں کی۔

ماجد جہانگیر نے کہا 6 برس سے فالج کے مرض میں مبتلا ہوں، کچھ نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا گورنرسندھ نے مالی امداد کے اعلان کے باجود کچھ نہیں کیا۔

فنکار ماجد جہانگیر نے وزیراعظم عمران خان اور صدر ڈاکٹر عارف علوی سے مالی امداد کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اداکاروں کے فنڈ سے ماہانہ وظیفہ لگانے کا اعلان کیا جائے۔