Friday, April 26, 2024

فافن کےسابق سربراہ نے اہم انکشافات کیے،جہانگیر ترین فافن رپورٹ سے ثابت ہوا کہ 264میں سے246حلقوں کے نتائج درست ہیں :انوشہ رحمان

 فافن کےسابق سربراہ نے اہم انکشافات کیے،جہانگیر ترین فافن رپورٹ سے ثابت ہوا کہ 264میں سے246حلقوں کے نتائج درست ہیں :انوشہ رحمان
May 22, 2015
اسلام آباد(92نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ فافن کے سابق سربراہ مدثر رضوی نے اہم انکشافات کیے،سو سے زائد حلقوں میں فارم 14 اور 15 نہیں ہیں،جبکہ مسلم لیگ نون کی رہنما انوشہ رحمان کہتی ہیں کہ فافن کے رپورٹ سے ثابت ہو گیا کہ 264 میں سے 246 حلقوں کے نتائج درست ہیں۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ اسپیکر ایاز صادق نے فافن کے سربراہ کو فون کرکے اپنے حلقے کی رپورٹ کے متعلق ڈرایافافن کے سربراہ نے اہم انکشافات کیے ہیں جبکہ انوشہ رحمان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی ہے عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگاکر وقت ضائع نہ کیا جائے۔ ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان اب جس کمیشن میں  جایئنگے شرمندگی اٹھایئنگے ۔ نون لیگ کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف والے الزامات پہلے لگاتے ہیں اور ثبوت بعد میں اخبارات میں اشتہارات دے کر ڈھونڈتے ہیں۔ سیاست ہوش کا کام ہے جوش کا نہیں۔