Friday, April 26, 2024

فافن نے غیرضروری دباﺅ ڈالنے پر الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی

فافن نے غیرضروری دباﺅ ڈالنے پر الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی
October 27, 2015
اسلام آباد (92نیوز) بلدیاتی انتخابات کی مانیٹرنگ کے قانون کے معاملے پر فافن نے الیکشن کمیشن کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مبصرین کو کام کرنے سے نہ کبھی روکا اور نہ ہی روکیں گے لیکن قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق فافن نے الیکشن کمیشن پر غیر ضروری دباﺅ ڈالنے پر معذرت کرتے ہوئے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ فافن نے سکیورٹی کلیئرنس طلب کیے جانے پر معاملے کو غلط رنگ دیا تھا۔ کمیشن نے کبھی کسی مبصر کو کام سے نہیں روکا۔ عام انتخابات 2013ءمیں بھی فافن کے 42 ہزار مبصرین کو کارڈز جاری کیے گئے۔ بلدیاتی انتخابات میں بھی تمام مبصرین کو کارڈ جاری کریں گے۔ فافن نے 3500 مبصرین کو کارڈ جاری کرنے کی درخواست دی ہے جن کے لیے فافن سکیورٹی کلیئرنس اور بیان حلفی جمع کرانے کا پابند ہو گا۔