Monday, September 16, 2024

فافن نے انتخابات سے متعلق رپورٹ میں 2018 کے عام انتخابات کو بہتر قرار دے دیا

فافن نے انتخابات سے متعلق رپورٹ میں 2018 کے عام انتخابات کو بہتر قرار دے دیا
July 27, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) فافن نے انتخابات سے متعلق رپورٹ جاری کرتے ہوئے 2018 کے عام انتخابات کو 2013 سے بہترقرار دے دیا۔ غیر سرکاری تنظیم فافن کی عام انتخابات 2018 سے متعلق جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انتخابی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آئے، نتائج میں تاخیر، گنتی میں شکایات کے علاوہ تنازعات سے پاک الیکشن ہوا ، الیکشن کے دن ووٹر ٹرن آوٹ 50.3   فیصد رہا ۔ فافن نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن کے باہر طویل قطاریں ثابت کرتی ہیں کہ لوگوں کا الیکشن عمل پر اعتماد بڑھا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیرمین فافن سرور باری کا کہنا تھا نصف سے زائد رجسٹرڈ ووٹروں نے حق راہ دہی استمعال کیا، الیکشن کمیشن نے قانونی قواعد پر عمل درامد کے حوالے سے خاطر خواہ کام کیے جبکہ فارم 45 والے واقعات کچھ پولنگ اسٹیشنز پر پیش آئے۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ووٹر ٹرن آوٹ 59 فیصد ، اسلام آباد میں 58.2 فیصد ، سندھ میں 47.7 فیصد ، خیبر پختوانخوا میں 43.6 فیصد جبکہ بلوچستان میں ووٹر ٹرن آوٹ 39.6 فیصد رہا۔ غیر سرکاری تنظیم نے الیکشن کمیشن کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کرے اور جن اداروں اور افراد کی جانب سے رکاوٹیں پیش آئیں انکے خلاف کاروائی کی جائے۔