Wednesday, May 8, 2024

فاف ڈوپلیسی راولپنڈی اسٹیڈیم میں ڈانس کرنے لگے

فاف ڈوپلیسی راولپنڈی اسٹیڈیم میں ڈانس کرنے لگے
February 4, 2021

لاہور ( ویب ڈیسک ) جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے بلے باز فاف ڈوپلیسی راولپنڈی اسٹیڈیم میں ڈانس کرنے لگے۔

دورہ پاکستان پر موجود جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے بلے باز فاف ڈوپلیسی  نے راولپنڈی اسٹیڈیم میں لگے میوزک پر ڈانس کیا ۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم ان دنوں دورہ پاکستان پر ہے جہاں پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو کامیابی حاصل ہوئی تھی ۔ پہلے  ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں فاف ڈوپلیسی نے 23 رنز بنائے تھے ، وہ  یاسر شاہ کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے تھے ۔

پہلےٹیسٹ کی دوسری اننگز میں  بھی فاف ڈوپلیسی یاسر شاہ کا ہی شکار بنے تھے ، وہ 10 اسکور پر کلین بولڈ ہو گئے تھے ۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے ۔ دوسرا ٹیسٹ میچ 4 تا 8 فروری  کھیلا جا رہا ہے ۔