Friday, May 17, 2024

فاطمہ علی پاکستانی نژاد امریکی شیف کینسر کے باعث جاں بحق

فاطمہ علی پاکستانی نژاد امریکی شیف کینسر کے باعث جاں بحق
January 26, 2019
نیو یارک ( 92 نیوز) پاکستانی نژاد  امریکی شیف فاطمہ علی کینسر کیساتھ طویل جنگ کے بعد  29برس کی عمر میں انتقال کرگئیں ، فاطمہ علی کو ایک معروف امریکی کوکنگ شو میں شرکت کے بعد شہرت ملی تھی۔ فاطمہ  کو دسمبر 2013 سے مارچ 2018  تک نشر ہونےو الے ایک امریکی کوکنگ شو میں شرکت بعد بے حد مقبولیت ملی ، مگر قسمت کا کھیل دیکھئے  فاطمہ علی  ہڈیوں کے کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہو گئیں ،ایک دفعہ ڈاکٹروں نے کینسر ختم ہونے  کی نوید سنائی مگر مرض پھر لوٹ آیا  ۔ فاطمہ علی‏ بیماری کے باوجود فاطمہ  کے حوصلے پست نہیں ہوئے اور انہوں نے اپنی باقی زندگی  بھرپور انداز میں گزرانے کا عزم کیا۔ فاطمہ نے معروف امریکی ٹاک شو ’’  ایلن ڈی جینرس  شو‘‘ میں  اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ دنیا کے ہر پکوان سے لطف اندوز ہونا چاہتی ہیں ۔اسی دوران  ایلن ڈی جینرس نے 50 ہزار ڈالر کا چیک دیکر انہیں حیران کردیا۔ فاطمہ علی کے انتقال پر  اُن کے چاہنے والے افسردہ ہیں اور  سوشل میڈیا پر بھی دکھ کا اظہا ر کیا گیا ہے ۔