Friday, May 17, 2024

فاطمہ جناح ؒ کی آج 126 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے

فاطمہ جناح ؒ کی آج 126 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے
July 31, 2019
کراچی (92 نیوز) قیام پاکستان کی تحریک میں  اپنے بھائی کے ساتھ شانہ بشانہ جہدوجد کرنے والی فاطمہ جناح کا آج یوم پیدائش ہے۔ سن 1893میں کراچی میں پیدا ہونے والی فاطمہ جناح کو بچپن سے ہی اپنے بھائی محمدعلی جناح سے بے انتہا محبت تھی۔ انہوں نے اپنے بھائی کی طرح اعلی تعلیم حاصل کی۔ ڈینٹل سرجن بن گئی ۔ محترمہ فاطمہ جناح قیام پاکستان کی جدوجہد میں قائداعظم کے شانہ بشانہ رہیں اور خواتین کو متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ ہرمشکل وقت میں اپنے بھائی کے ساتھ کھڑی رہیں۔ قیام پاکستان کے بعد فاطمہ جناح نے خواتین کی فلاح وبہبود کے لئے ایسوسی ایشن بنائی۔ قائداعظم کی وفات کے بعد فاطمہ جناح پر بہت مشکل وقت آیا ،  ان کے خطاب پر پابندگی لگادی گئی۔  انہوں نے 1955میں مائی برادر کے نام سے کتاب لکھی جو بتیس برس بعد 1987میں شائع کی گئی۔ فاطمہ جناح نے  1965 میں فوجی آمر ایوب خان کے خلاف صدارتی انتخاب میں حصہ لیا لیکن دھاندلی کے ذریعے آپ کو شکست دے دی گئی۔ فاطمہ جناح  کا 9جولائی 1967 کو کراچی میں انتقال ہو گیا۔ آپ کی نمازجنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی تھی۔