Wednesday, May 8, 2024

فاطمہ ثریا بجیا کو مداحوں سے بچھڑے 4برس بیت گئے

فاطمہ ثریا بجیا کو مداحوں سے بچھڑے 4برس بیت گئے
February 10, 2020
کراچی  ( 92 نیوز) ایک عہد تہذیب اور ادارے کی حیثیت رکھنے والی ملک کی نامور ڈرامہ نویس اور ادیبہ فاطمہ ثریا بجیا کو ہم سے بچھڑے 4 برس بیت گئے۔ معروف ناول اور ڈرامہ نگار شفقت سے بھرپور ادبی  شخصیت فاطمہ ثریا بجیا  یکم ستمبر 1930میں حیدرآباد دکن میں  پیدا ہوئیں۔ چودہ برس میں پہلا ناول تحریر کرنے والی فاطمہ ثریا  کا اسکرپٹ کسی  بھی ڈرامے کو سپرہٹ بنادینے کے کافی تھا۔ فاطمہ ثریا کے  معروف ڈراموں میں انا، شمع، افشاں، عروسہ، گھر ایک نگر، انارکلی ،زینت اور دیگر ڈرامے آج بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہیں ، انہیں   1997 میں حکومت پاکستان کی طرف سے تمغہ برائے حسن کارکردگی اور  2012 میں ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔ ان  کے خاندان کی مشہور شخصیت انور مقصود آج بھی ادبی دنیا میں مصروف عمل ہیں ، فاطمہ ثریا بجیا  10 فروری 2016 کو طویل علالت کے بعد اس دنیا سے رخصت ہوئیں۔