Friday, April 26, 2024

فاشسٹ مودی حکومت کے خلاف کسانوں کا احتجاج 34 ویں روز میں داخل

فاشسٹ مودی حکومت کے خلاف کسانوں کا احتجاج 34 ویں روز میں داخل
December 29, 2020

نئی دہلی (92 نیوز) فاشسٹ مودی حکومت کے خلاف بھارت میں کسانوں کا احتجاج 34 ویں روز میں داخل ہو گیا۔ بی جے پی کی ڈھٹائی برقرار ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنگھو اور ٹکری بارڈرز سمیت دہلی کے داخلی راستوں پر ہزاروں کسانوں کے دھرنے جاری ہیں۔ مذاکرات کے نام پر مودی کے سیاسی مکر و فریب کا ایک اور ثبوت سامنے آ گیا۔ مودی حکومت کسانوں کی تجویز کردہ تاریخ پر مذاکرات سے پیچھے ہٹ گئی۔ بھارتی حکومت نے مذاکرات کا چھٹا دور بغیر مشاورت ملتوی کر دیا۔ بھارتی حکومت نے کسانوں کو خط کے ذریعے آگاہ کیا کہ مذاکرات آج کے بجائے کل 2 بجے ہوں گے۔

 ادھر پنجاب کے ایک وکیل نے کسانوں کے حقوق کی خاطر اپنی جان قربان کر دی۔ سیاسی اور سماجی رہنماؤں کی مودی حکومت پر شدید تنقید کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ انا ہزارے نے ایک بار پھر مطالبات پورے نہ ہونے پر بھوک ہڑتال کی دھمکی دے دی۔