Tuesday, April 23, 2024

فاسٹ بولر عمرگل کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

فاسٹ بولر عمرگل کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
October 17, 2020
لاہور (92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر عمرگل نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ نیشنل ٹی 20 میں بلوچستان کا سفر تمام ہوتے ہی قومی کرکٹر عمر گل کا 20 سالہ کیرئیر بھی اختتام پذیر ہوگیا، عمر گل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ عمر گل نے کہا پاکستان کےلیے کھیلنا اعزاز کی بات ہے، ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں بلوچستان کی شکست کے بعد کھلاڑیوں نے میچ کے آخر میں فاسٹ باؤلر کو خراج تحسین پیش کیا۔ عمر گل نے اپنے 20 سالہ کیرئیر کے دوران 163 وکٹیں ٹیسٹ میچز میں حاصل کیں جبکہ ون ڈے میں 179 کھلاڑیوں آوٹ کیا اور ٹی 20 میچز کے دوران 85 وکٹیں حاصل کیں۔