Friday, April 19, 2024

فاسٹ باؤلنگ راکٹ سائنس نہیں، نوجوان فاسٹ بائولرز جارحانہ انداز اپنائیں: عاقب جاوید

فاسٹ باؤلنگ راکٹ سائنس نہیں، نوجوان فاسٹ بائولرز جارحانہ انداز اپنائیں: عاقب جاوید
April 28, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر عاقب جاوید کہتے ہیں فاسٹ باؤلنگ کوئی راکٹ سائنس نہیں، اسپیڈ اور لائن لینتھ ایک اچھے فاسٹ باؤلر کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے نوجوان فاسٹ باؤلرز کو جارحانہ انداز اپنانے کا مشورہ بھی دیا۔ پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور باؤلنگ کوچ عاقب جاوید کے مطابق فاسٹ باؤلنگ کوئی مشکل کام نہیں۔ کہتے ہیں سرکس میں لوگ پانچ یا سات گیندوں کو سنبھالتے ہیں۔ باؤلنگ میں تو صرف ایک گیند کو صحیح جگہ پر پھینکنا ہوتا ہے۔ ایک کرکٹ ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ فاسٹ باؤلنگ کے لیے جارحانہ انداز اپنانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ کامیابی کے لئے فاسٹ باؤلر کے پاس قد کے علاوہ اسپیڈ اور غیرمعمولی پن بھی ہونا چاہیے۔ ماضی کی سنہری یادوں کا ذکر کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ انیس سو نواسی کا نہرو کپ اور بانوے کا ورلڈ کپ  جیتنا ان کے یادگار لمحات میں سے ہیں۔