Thursday, April 25, 2024

فاسٹ باؤلر کائل ملز نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی

فاسٹ باؤلر کائل ملز نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی
April 1, 2015
آکلینڈ(ویب ڈیسک)نیوزی لینڈ کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر کائل ملزنے بھی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان کردیا ۔ کائل ملز ورلڈ کپ کے لئے کیوی اسکواڈ کا حصہ تھے لیکن انہیں کوئی میچ کھیلنے کا موقع نہ ملا۔ چھتیس سالہ کائل ملز کئی بار دنیاکے نمبرون باؤلر رہے اور کافی عرصے تک ان کا شمار دنیا کے دس بہترین باؤلرز میں کیا جاتا رہا۔ ملز نے انیس ٹیسٹ  اور بیالیس ٹی ٹوئنٹی میچوں میں ٹیم کی نمائندگی کی۔ انہوں نے ایک سو ستر ون ڈے میچ بھی کھیلے اور دو سو چالیس شکار کئے۔ انہوں نے آئی سی سی کے تین میگا ایونٹس میں بھی ٹیم کی نمائندگی کی۔ ریٹائرمنٹ کا اعلان  کرتے ہوئے ملز کا کہنا تھا کہ یہ عالمی کرکٹ سے دستبرداری کا بہترین وقت ہے اور اب باقی وقت اپنے خاندان کے ساتھ گزاروں گا۔ کیوی ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن نے ملز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملز کا شمار دنیا کے بہترین باؤلرز میں ہوتا ہے  اور ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔ ملز سے قبل نیوزی لینڈ کے ڈینیل ویٹوری بھی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں۔