Thursday, April 18, 2024

فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے بھی قربانی کے جانور خرید لئے

فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے بھی قربانی کے جانور خرید لئے
September 11, 2016
لاہور(92نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی عید قربان کی تیاریاں شروع کر دیں۔ تفصیلات کےمطابق دورہ انگلینڈ سے واپس آنے کے بعد پاکستانی ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے بھی قربانی کے جانور خرید لیے ہیں۔ وہاب ریاض نے اپنے ٹویٹر پیج پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کی بیٹی ایشال قربانی کے جانوروں کو چارہ کھلا رہی ہے۔